14 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان میں ہزاروں مسلمان احتجاجیوں نے آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مدراس میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ کیا –

ابنا: ہندوستانی پولیس کے مطابق احتجاجیوں نے اس موقع پر قونصلیٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی تا ہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں منتشر کیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاکر امریکی اور صہیونی پرچم اور حکام کے پتلوں کو نذر آتش کیا-احتجاجی افراد نے واضح طور پر اعلان کیا کہ آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور امریکی سفارتکاراور شہری ، اسکے بعد ہندوستان میں چین سے نہیں رہ سکیں گے –اس موقع پر پولیس نے 86احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا -....../169